اسلام آباد(خبرنگار)جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلع ناظم نوشہرہ ڈاکٹر داو¿د خٹک نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر لی، پی ٹی آئی میں شمولیت کا کافی عرصے سے خواہشمند تھا مگر اپنے مدمقابل پرویز خٹک کی وجہ سے شمولیت اختیار نہیں کر سکا،چیئرمین پی ٹی آئی کے نظریئے کے ساتھ کھڑا ہوں،ڈاکٹر داو¿د خٹک نے پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کے رکن شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران اعلان کیا خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ سے جمعیت علمائے اسلام کے سابق ضلع ناظم ڈاکٹر داو¿د خٹک نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے نظریئے سے کافی عرصے سے متاثر تھا مگر اپنے مخالف پرویز خٹک کی پارٹی میںموجودگی کے باعث پی ٹی آئی کا حصہ نہ بن سکا،اب چونکہ پرویز خٹک پارٹی چھوڑ کر جا چکے ہیں اسلئے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر رہا ہوں حالانکہ یہ وہ وقت ہے جب لوگ پی ٹی آئی کو چھوڑ کر جا رہے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ جب میاں محمد نواز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول مل چکا ہے تو پھر انتخابات کا ڈھونگ رچا کر قوم کے اربوں روپے خرچ کرنے کی کیا ضرورت ہے،اس موقع پر پی ٹی آئی کے وکیل راہنما شیرافضل مروت کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر داود خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں،پاکستان مزید بد امنی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔