سندر رائیونڈ (نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) رائیونڈ سالانہ بین الاقوامی تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ 9نومبر بروز جمعرات بعد نماز عصر امیر جماعت مولانا نذر الرحمان کی دعا اور مولانا ابراحیم دیولہ کے بیان سے شروع ہو گیا ہے۔ 12نومبر بروز اتوار کو اختتام پذیر ہوگا۔ اس خیمہ بستی میں جمع ہونے والے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتے جمع ہو رہے ہیں۔ پنڈال کو جانے والے تمام راستوں کو دوبارہ فول پروف بنانے کیلئے سکیورٹی تعینات، تمام محکموں میں رابطہ کار کیلئے مشترکہ کیمپ قائم، ایس پی صدر سدرہ خان کی حدایت پر رائیونڈ سرکل اے ایس پی شارخ خان کی نگرانی میں، پنڈال کی طرف جانے والے راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب ہیں۔ ان پر بھی سکیورٹی تعینات ہے۔ تمام مندوبین کی چیکنگ کے دوران شناختی کارڈ دکھانا لازمی، اپنے بستر پر نام پتہ اور رابطہ نمبر در ج کریں۔ پہلے مرحلہ کے شرکت کرنے والے 15ممالک کے 480 غیر ملکی مندوبین واپس چلے گئے۔ اجتماع میں شریک ہزاروں افراد نے اپنی زندگیاں دعوت وتبلیغ کیلئے وقف کرنے کا عزم کیا۔ علمائے کرام کے بیانات سن کر ہزاروں افراد نے اپنی زندگیوں میں حیرت انگیز طور پر تبدیلی اور دین کی فکر سے متاثر ہو کر آئندہ اپنی زندگیاں اسلام اور آقائے سرور کائنات کے اسوہ حسنہ کے مطابق گزاریں گے۔ واضح رہے کہ دوسرے مر حلہ میں اندرون ملک، حلقہ نمبر 2 گجرانوالہ، حلقہ نمبر 9 مانسہرہ، حلقہ نمبر 14 بہاولپور، حلقہ نمبر 16 کوہاٹ، حلقہ نمبر17 مردان شرکت کریں گے۔ جبکہ بیرون ملکوں سے ہزاروں مہمان پہلے ہی موجود ہیں۔ ریسکیو 1122 اور محکمہ صحت کا مشترکہ کیمپ ہوگا۔ ایمرجنسی انتظامات مکمل، جبکہ ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی ستھرائی، پانی کا چھڑکاو¿ کا انتظام مکمل کر لیا۔ رائیونڈ لیسکو کی جانب سے حسب روایت پہلے اور دوسرے مرحلے میں بجلی کی سپلائی چوبیس گھنٹے بحال رکھنے کی پلانگ مکمل کر لی۔ حالیہ سالانہ اجتماع کے پہلے اور دوسرے مرحلہ کے موقع پر بجلی کی روانی کے انتظامات مکمل ہیں، تین شفٹوں میں عملہ ڈیوٹی سرانجام دے گا۔ واپڈا ملازمین کی اجتماع کے ایام میں چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ ہنگامی حالات سے نبٹنے کیلئے عملہ مستعد ہوگا، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ مندوبین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور لاکھوں افراد پنڈال میں پہنچ چکے ہیں۔
رائیونڈ تبلیغی اجتماع کا دوسرا مرحلہ، شرکاءکا زندگیاں دعوت تبلیغ کیلئے وقف کرنے کا عزم
Nov 10, 2023