سوشل میڈیا انفلوئنسر پلاسٹک سرجری کے دوران انتقال کرگئیں

برازیل سے تعلق رکھنے والی مشہور سوشل میڈیا انفلوئنسر اور اداکارہ گھٹنے سے چربی نکلوانے کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 29 سالہ لوانا اینڈریڈ ساؤ پالو کے اسپتال میں گھٹنے سے چربی نکلوانے کی پلاسٹک سرجری کیلئے آئی تھیں، ان کی سرجری ڈھائی گھنٹے پر مشتمل تھی کہ اسی دوران لوانا کا دل بند ہوگیا، ڈاکٹرز نے پلاسٹک سرجری چھوڑ کر ان کے دل کا فوری علاج کرنے کی کوشش کی اور انہیں آئی سی یو میں منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا انفلوئنسر کو بیک وقت دل کے 4 دورے پڑے تھے جس کی وجہ دل سے پھیپھڑوں تک خون پہنچانے والی شریانوں میں خون کے لوتھڑے جم گئے جو ان کی موت کی وجہ بنے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انفلوئنسر کی موت پر برازیل کے مشہور فٹ بالر نیمار نے بھی دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن