چونیاں(نامہ نگار خصوصی)تحصیل بھر میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت عروج پر پہنچ چکی، زمینداروں نے شدید احتجاج کیا، تحصیل بھر میں غیر معیاری اور جعلی زرعی ادویات کے کاروبار نے زور پکڑ لیا ہے، جس کی وجہ سے فصلوں کی بربادی اور زمینداروں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سردار اسلم کھارا، نوید حسین، ظفر علی چوہدری، الیاس مہر و دیگر زمینداروں نے احتجاج ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ جعلی ادویات کا استعمال فصلوں کی بیماریوں میں اضافے کا سبب بن رہا ہے اور ان کے استعمال سے فصلوں کو فائدے کے بجائے نقصان پہنچ رہا ہے۔ زمینداروں نے وزیر اعلیٰ ‘ وزیر زراعت اور ڈپٹی کمشنر قصور سےکارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔