قصور (نمائندہ نوائے وقت) ساندہ چستانہ گاوں میں نامعلوم ملزموں نے نوجوان کو قتل کر کے نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا۔پولیس تھانہ گنڈا سنگھ کو اطلاع ملی کہ آلو کی فصل میں 23 سالہ ارسلان علی کی نعش بڑی ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزموں نے ارسلان علی کو قتل کے بعد کھیتوں میں پھینک دیا ہے۔پولیس مصروف کارروائی ہے۔