شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)شہر میں بڑے پیمانے پر ناقص و غیر معیاری آئس کریم فروخت کئے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق شہر میں مختلف مقامات پر شادی بیاہ و دیگر تقریبات کیلئے آئس کریم کی آرڈرز پر تیاری کیلئے بکنک کی جارہی ہے دکانداروں کے لاہور اور شیخوپورہ میں آئس کریم تیار کرنے اور بڑے پیمانے پرسپلائی کرنیوالے ڈیلرز سے رابطے ہیں جن سے یہ آئس کریم منگوا کر شادی بیاہ و دیگر تقریبات کیلئے فراہم کرتے ہیں مگر اس آئس کریم کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کا قطعی خیال نہیں رکھا جاتا اور دودھ کا برائے نام استعمال کرکے اس کی جگہ ایسے مختلف کیمیکلز ڈالے جاتے ہیں جن کے کھانے پینے کی اشیاء میں استعمال کی ہرگز اجازت نہیں جبکہ آئس کریم کی تیاری کے دوران اس میں ڈالا جانے والا فلیور اور کلر بھی نہایت غیر معیاری ہوتا ہے ۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔