پنجاب حکومت کی کارکردگی اشتہارات تک محدود ہے:زرینہ اختر شیخ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)تحریک انصاف شعبہ خواتین کی ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل زرینہ اختر شیخ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی سوشل میڈیا پوسٹس اور اشتہارات تک محدود ہے، صوبائی حکومت کے پاس عوام کو دینے کیلئے کچھ نہیں، پنجاب میں ہر شعبہ تنزلی کا شکار ہے، مریم نواز کی کابینہ ڈنگ ڈپاؤ پالیسی پر گامزن ہے عوام بے چینی سے ریلیف کے منتظر ہیں جو انہیں حاصل ہونیوالا نہیں کیونکہ وفاق کی طرح پنجاب حکومت کی ترجیحات میں بھی عام آدمی کی فلاح وبہبود شامل ہی نہیں، دہائیوں سے رائج ظلم اور جبر کانظام اپنی معیاد پوری کر چکا ہے، نااہل حکمران معیشت کی بہتری کے حوالے سے جعلی رپورٹس کے ذریعے عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جھونک سکتے،عوام آج بھی یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی اور دو وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن