پیپلز پارٹی کے بغیر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی ممکن نہیں:منیر قمر واہگہ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چوہدری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے بغیر ملکی ترقی و عوامی خوشحالی ممکن نہیں پیپلز پارٹی اپنے بانی قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریہ پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور ان کے منشور و ایجنڈا کو عملی جامہ پہنا رہی ہے سندھ میں روٹی کپڑا اورمکان کے نعرے کو عملی جامہ پہنایا جارہا ہے بلوچستان میں بھی پارٹی قیادت انقلابی اصلاحات کے ذریعے صوبہ کی ترقی و عوامی خوشحالی کیلئے کوشاں ہے وفاق پنجاب اور کے پی کے میں بھی پیپلزپارٹی کی حکومت ہوتی تو ملک بھر میں یکساں ترقی کے مواقع میسر ہوتے، ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں سرگرم عمل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن