قصور (نمائندہ نوائے وقت)متعدد وارداتوں میں کئی شہری لٹ گئے ۔ تھانہ بی ڈویژن قصورمیں بھسر پور ہ کے رہائشی مبشر نے مقدمہ درج کرایا ہے کام سے فارغ ہوکر گھر کو جاتے ہوئے تین ڈاکوؤں نے مجھ سے کیش رقم و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تھانہ صدر قصور میں کھارا گاؤں کے رہائشی حاجی نور نے مقدمہ درج کرایا کہ روہی نالہ کے قریب ڈاکوؤں نے نقدی، موبائل و دیگر سامان لوٹ لیا ہے اور حسین خانوالہ کے رہائشی رضوان نے بھی مقدمہ درج کرایا کہ ٹولوانوالہ کے قریب دوڈاکوؤں نے نقدی ، طلائی زیورات اور موبائل چھین لیے ہیں اسی طرح سے حاجی گگہ کے رہائشی ارشد نے بھی مقدمہ درج کرایا کہ گھر کے باہر کھڑی میری موٹر سائیکل چورلے گئے۔ پولیس مقدمات درج کرکے مصروف تفتیش ہے۔