شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) سابق وفاقی وزیروسابق سینیٹر حاجی نعیم حسین چٹھہ نے کہا ہے کہ مصور پاکستان علامہ محمداقبال کا احسان پاکستانی قوم کسی صورت بھی نہیں بھول سکتی ان کے تصور کی تکمیل کے بعد آج ان کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ہم پاک وطن کو حقیقی معنوںمیں قائداعظم محمدعلی جناح ؒ اور علامہ محمداقبال ؒ کا پاکستان بناسکتے ہیں علامہ محمداقبال ؒنے برصغیر کے مسلمانوں کو جگایا اور مایوسی کی فضا میں ان کے دلوں کو امید کی روشنی سے بھر دیا آج ہم دیکھیں تو ہماری قوم خاص طور پر نوجوان ملک کے حالات اور مستقبل سے مایوس نظر آتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام اور ینٹل ماڈل سکول میں تقریب سے خطاب کرتے کیا اس موقع پر پروفیسر نعیم عطاء ، پروفیسر دائود احمد،وقاص علی گجر،حافظ فیاض مقصود، شیراز مقصود ،اصغر علی بھٹی ، انعام الحق،حافظ محمود احمد، حافظ نعیم،حیدر علی ،محمدوسیم باری،مسعود احمد،امتیا زاحمد ،تصور علی ،افتخار رندھاو، شہباز خان اودیگر بھی موجودتھے ۔
علامہ محمداقبال ؒنے برصغیر کے مسلمانوں کو جگایا:نعیم حسین چٹھہ
Nov 10, 2024