کامونکی(نمائندہ خصوصی) دوران ڈیوٹی محنت کش بھاری مشین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ چیانوالی جی ٹی روڈ پر واقع میٹل ویسٹ انجنیئرنگ فیکٹری میں 27سالہ محنت کش محمد احمد سکنہ خیرپور ٹامیوالی ضلع بہاولپور گزشتہ رات مشین میں لوہے کی ویسٹ کا کچرا ڈال رہا تھا کہ اچانک پاؤں پھسلنے سے اسکی ٹانگ مشین میں آکر کٹ گئی اور خون زیادہ بہہ جانے کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، متوفی کے ورثاء کو اسکی حادثاتی موت کی اطلاع کردی گئی ہے۔