کامونکی:مزدا اوررکشہ میں تصادم ، 4افراد زخمی

کامونکی(نمائندہ خصوصی) مزدا اور مسافر رکشہ کے تصادم میں کمسن بچے سمیت شادی میں شرکت کرنے والی فیملی کے چار افراد شدید زخمی ہوگئے۔ گوجرانوالہ کے علاقہ کھیالی کا رہائشی 40 سالہ احمد علی گزشتہ روز اپنی اہلیہ، 14 سالہ بیٹے  اور 9 سالہ کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی میں شرکت کیلئے منڈیالہ پونائچ آرہاتھا کہ جی ٹی روڈ چیانوالی ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار مزدا نے رکشہ کو بری طرح روند ڈالا۔ جس کے نتیجہ میں کشف اور احتشام کے دونوں بازو ٹوٹ گئے ۔جبکہ عابد ہ اور علی  بھی شدید زخمی ہوگئیَ جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچا دیاگیا ۔

ای پیپر دی نیشن