لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا کیلئے مویشی پال حضرات کی رجسٹریشن کا آغاز

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گوجرانوالہ ڈاکٹر صائمہ ارم نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ کے اجرا کیلئے مویشی پال حضرات کی رجسٹریشن کا آغاز ہوچکاہے اس سلسلہ میں تمام ویٹرنری ہسپتالوں اور ڈسپنسریوں میں سہولت ڈیسک قائم کئے گئے ہیں، کسان لائیو سٹاک بیٹھک، سکول فوکس پروگرام،موبائل ویٹرنری ڈسپنسری اور موبائل ٹریننگ سکول بس کے ذریعہ مویشی پال حضرات کو اس سکیم بارے آگاہی فراہم کی جارہی ہے۔ضلع گوجرانوالہ میں اب تک 1426مویشی پال حضرات نے رجسٹریشن کروائی ہے  انہوں نے کہا کہ یہ وزیراعلی پنجاب کا انقلابی منصوبہ ہے جس کے تحت ایک لاکھ35ہزار روپے سے 2لاکھ 70 ہزار روپے تک پانچ ماہ کیلئے بغیر سود کے قرضہ دیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن