حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)انار کلی بازار میں پاسپورٹ آفس سے ملحقہ غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کو ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ختم کروادیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ بااثر افراد نے پاسپورٹ آفس سے ملحقہ ایک بلڈنگ پر قبضہ جماکر وہاںپر عرصہ دراز سے غیر قانونی سٹینڈ قائم کررکھا تھا جہاںپرپاسپورٹ آفس میں آنے والے شہریوں کی موٹر سائیکلوںکو زبردستی روک کر ان سے پچاس روپے جگا ٹیکس وصول کیا جاتا تھا۔ شہریوںنے اس غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ کو ختم کروانے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ اداکیا ہے۔
حافظ آباد:انار کلی بازار ، پاسپورٹ آفس سے ملحقہ غیر قانونی پارکنگ ختم
Nov 10, 2024