حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد فیصل گلزار نے کہا کہ حافظ آباد پولیس کی جانب سے موثر گشت، سنیپ چیکنگ، سرپرائزناکہ بندی سمیت بہترین حکمت عملی سے جرائم پیشہ افراد کے گرد شکنجہ تنگ کر دیا گیا ہے جس سے جرائم کا گراف تیزی سے نیچے آ رہا ہے ضلع حافظ آباد کی سرزمین کو جرائم پیشہ افراد کے لئے تنگ کر دیں گے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر صوبے کے تمام اضلاع میں سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خاص طور پر اشتہاری ملزمان، ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی گئی ہے۔