سموگ ، بوڑھوں ، بچوں کوخصوصی احتیاط کی ضرورت ہے:ڈاکٹر تنویر

Nov 10, 2024

 نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار)سموگ کے خطرات، دل کے مریضوں، بوڑھوں اور بچوں کو سموگ سے بچانے کے لی خصوصی احتیاط کی جائے،ڈاکٹر تنویر خان سابقہ اے ڈی ایچ او ٹی ایچ کیو نوشہرہ ورکاں محکمہ صحت اور ریسکیو 1122 کو انسداد  سموگ آگاہی کیمپس قائم کرنا چاہئیں اور  شہریوں میں سموگ سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر پر مبنی آگاہی پمفلٹس اور ماسک تقسیم کیے جائیں۔معروف فزیشن ڈاکٹر تنویر خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب سموگ کے مسئلے پر قابو پانے کے لئے سنجیدگی سے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔اس تناظر میں شہریوں کو سموگ سے محفوظ رہنے کے لئے احتیاطی تدابیر بارے مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے تاکہ شہری سموگ کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں شہری فیس ماسک کا استعمال لازمی کریں اور اپنی صحت کی حفاظت کریں انہوں نے کہا کہ سموگ نظام تنفس ، آنکھوں کی جلن، دمہ اور امراض قلب میں مبتلا مریضوں کیلئے زیادہ مہلک ثابت ہو سکتی ہے اور ایسے افراد جن کی قوت مدافعت کمزور ہے انہیں خصوصی احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں