صوبائی وزیر صحت نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ادویات کی کمی کا نوٹس لے لیا

Nov 10, 2024

 حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)و زیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد میں ادویات کی کمی کا نوٹس لے لیا ۔صوبائی وزیر صحت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنانے اور انتظامات کے جائزہ کے لیے ڈ ی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد پہنچ گئے ۔ صوبائی وزیر نے شوگر ،دل اور گردوں کے عارضہ میں مبتلا مریضوں کو فوری مفت ادویات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کر دی ۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں عوام کو علاج معالجہ کی بہتر سہولیات کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے ۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائیگی ۔

مزیدخبریں