گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )سموگ آلودگی پھیلانے والے یونٹس کیخلاف ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈائون تیز، ضلع بھر میں کھلے مقامات پر مضر صحت دھاتیں بطور ایندھن استعمال، فصلوں کی باقیات جلانے صنعتی یونٹس، ماحول دوست ٹریٹمنٹ پلانٹ کے بغیر چلنے والے 7 گودام، اور بھٹیاں سیل کرتے ہوئے لاکھوں روپے کے جرمانے عائد اور مقدمات کے اندراج، اسسٹنٹ کمشنرز اور محکمہ تحفظ ماحولیات کی طرف سے استغاثے دائر کردیئے ہیں.آلودگی کی روک تھام کے لیے کاروائیاں ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز (صدر) ڈاکٹر حلیمہ منیر نے 5 اور(کامونکی)ماہم واحد نے 2فیکٹریوں کو سیل کیا اور محکمہ ماحولیات کی ٹیموں نے ضلع کے مختلف علاقوں میں بھی کاروائیاں کیں۔ افسران نے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کے دوران لاکھوں کے جرمانہ عائد کرتے ہوئے متعدد کو سیل کردیا گیا۔فصلوں کی باقیات جلانے اوربھٹوں، صنعتی یونٹس کے خلاف کارروائیاں ماحول دوست ٹیکنالوجی کا نظام نہ لگانے، کھلے مقامات پر مہلک دھاتیں جلانے اور انسانی صحت پر منفی اثرات مرتب کرنے والے گوداموں، صنعتی یونٹوں کو سیل کیا گیا۔