طیب اکرام 8 برس کیلئے بلا مقابلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے پہلے پاکستانی صدر منتخب 

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے طیب اکرام 8 برس کیلئے بلا مقابلہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے صدر منتخب ہوگئے۔ عمان کے شہر مسقط میں انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے سو سال مکمل ہونے پر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ایف آئی ایچ کانگریس کے 49 ویں اجلاس میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔ ایف آئی ایچ نے آئین میں ترمیم کرتے ہوئے فیڈریشن کے صدر کی مدت کو 4 سال سے بڑھا کر 8 برس کیا۔ اجلاس میں نئے صدر کے انتخاب کیلئے موجودہ صدر طیب اکرام کے مقابلے میں کوئی امیدوارسامنے نہیں آیا اور وہ بلا مقابلہ ایف آئی ایچ کے مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہوگئے۔ طیب اکرام ایف آئی ایچ کے 8 سالہ مدت کیلئے صدر منتخب ہونیوالے پہلے صدر ہیں۔ طیب اکرام 2سال قبل بھارت کے نریندربٹرا کے استعفے کے بعد ایف آئی ایچ کے صدر منتخب ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن