پی ایم یو 10 اضلاع میں پلاننگ سپورٹ سسٹم کا کام مکمل کرچکاہے:ذیشان رفیق 

Nov 10, 2024

لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا  پی ایم یو 10 اضلاع میں پلاننگ سپورٹ سسٹم کا کام مکمل کرچکا ہے۔ جلد 32 اضلاع میں پی ایس ایس پراجیکٹ کی تکمیل ہو جائیگی۔ اس پراجیکٹ کے تحت جی پی ایس کے ذریعے ہر ضلع میں بغیر پلاننگ ڈویلپمنٹ کی موثر مانیٹرنگ ہو سکے گی۔ ورلڈ ٹائون پلاننگ ڈے کے حوالے سے رائل پام کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ماضی میں سسٹم کو مضبوط بنانے کی سنجیدہ کوششیں نہیں ہوئیں۔ وزیراعلی مریم نواز کی قیادت میں پہلی بار شہروں اور دیہات میں سہولیات کی بلاتفریق فراہمی کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ماسٹر پلاننگ کے بغیر ہم کسی کو غلط ہائوسنگ سرگرمیوں سے کیسے روک سکتے ہیں؟۔ اس لئے پی ایس ایس پراجیکٹ شروع کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے بھی پی ایس ایس پراجیکٹ کی تعریف کی ہے۔ ہر کام میں پولیس کی مدد لینے کی بجائے انفورسمنٹ کو بہتر بنانا ضروری ہے۔

مزیدخبریں