لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار راناتنویرحسین نے گذشتہ روزوزیراعظم پاکستان کی ہدایات کی روشنی میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پراء زز ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام تشکیل دی گئی ایس ایم ای ڈویلپمنٹ سٹریٹجی کے حوالے سے منعقدہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وفاقی سیکرٹری صنعت و پیداوار سیف انجم بھی موجود تھے۔ اجلاس میں سمیڈا کی مینجمنٹ ٹیم نے اپنے چیف ایگزیکٹو آفسیرسقراط امان رانا کی سربراہی میں اجلاس میں شرکت کی۔ سی ای او سمیڈا نے اس موقع پر مذکورہ سٹریٹیجی سے متعلق ایک تفصلی بریفنگ دی۔انہوں نے بتا یا کہ سٹریٹیجی میں وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ایس ایم ایز کیلئے آسان اور وافر فنانسنگ، ایکسپورٹ مارکیٹنگ، ٹینالوجی اپ گریڈیشن،سب کنٹریکٹنگ اور ویمن انٹرپرینیورشپ سمیت تمام ترتقاضوں پورا کرنے کیلئے اہم اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔