لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور پولیس ملازمین اور ان کے اہلخانہ کی بہترین ہیلتھ ویلفیئر کیلئے مصروف عمل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور سمیت مختلف اضلاع میں خدمات سرانجام دینے والے ملازمین کو ہیلتھ ویلفیئر بالخصوص طبی اخراجات کیلئے 20 لاکھ روپے مزید فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔ اٹک کے کانسٹیبل محمد طفیل کو اہلیہ کے گردوں و ہائپر ٹینشن کے علاج کیلئے5 لاکھ روپے دئیے گئے۔ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہید سب انسپکٹر عاطف محمود خان کی اہلیہ کو میجر سرجری کیلئے2 لاکھ روپے دئیے گئے۔لاہور ٹریفک پولیس کے اسسٹنٹ مشتاق احمد کو مختلف عارضوں کے علاج کیلئے2 لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ ریٹائرڈ سب انسپکٹر محمد اقبال جاوید کو اہلیہ کی میجر سرجری کیلئے 2 لاکھ روپے دئیے گئے۔ ریٹائرڈ کانسٹیبل ظہور احمد کو اہلیہ کے علاج کیلئے1 لاکھ 35 ہزار روپے دئیے گئے۔ ہیڈ کانسٹیبل محمد شفیق،سب انسپکٹر نجم العباس کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ لانگری محمد جاوید اختر کو ہارٹ اٹیک اور ڈرائیور کانسٹیبل محمد لطیف کو آنکھ کے آپریشن کیلئے1 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے۔ہیڈ کانسٹیبل ساجد امجد کو اہلیہ کے علاج کیلئے1 لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ کانسٹیبلز محمد فاروق،محمد اعظم شاہد اقبال اور نثار احمد کو مختلف بیماریوں کے علاج کیلئے2 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی۔ آئی جی پنجاب نے مذکورہ فنڈز ویلفیئر مینجمنٹ کمیٹی کی سکروٹنی و منظوری کے بعد جاری کئے۔