اے ایس آئی ذوالفقار جھوٹامقدمہ درج کرنے کا الزام ثابت ہونے پر گرفتار  

Nov 10, 2024

لاہور(خبرنگار)کرپشن لاہور یجن اے تفشیش میں جرم ثابت ہونے پر مقدمہ نمبری47/24درج کرتے ہوئے اے ایس آئی ذوالفقار کو گرفتارکرلیا ہے۔گلشن راوی کے رہائشی رحمت بھٹی نے تھانہ شیراکوٹ کے اے ایس آئی ذوالفقار اور چارکس سول کپڑوں میں نامعلوم اہلکاروں کیخلاف اینٹی کرپشن لاہور ریجن میں درخواست دی تھی اسے اور بیٹے اور بھانجے کو مذکورہ پولیس اہلکاروں نے گاڑی میں جاتے ہوئے روک کر تلاشی لی اور کچھ نہ ملنے کے باوجود تھا نہ شیر اکوٹ لیکر جاکر تشد د کانشانہ بنایا اور منشیات کے جعلی مقدمات درج کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے 15 لاکھ رشوت طلب کی جو منت سماجت کے بعد 8 لاکھ 50 ہزار روپے میں معاملات طے پائے اورگھر سے رقم منگوا کر اے ایس آئی ذوالفقار کی ادا کی جس کے باوجود اس نے میر ے بیٹے اور بھانجے پر علیحدہ علیحدہ ایف آئی آر درج کرکے سخت زیادتی کی۔

مزیدخبریں