لاہور(نامہ نگار)سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی ہدایت پر لاہور پولیس کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور پولیس کی گارڈ نے شہید کانسٹیبل محمدخالد کی 17 ویں برسی پرشہید کی قبر پر حاضری دی۔پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہیدکی لحد کو سلامی پیش کی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی فرض کی راہ میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کانسٹیبل محمد خالد کی خدمات کے اعتراف میں منعقدہ تقریب میں شہید کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ کانسٹیبل محمدخالد9نومبر 2012ء کوتھانہ نواب ٹاؤن تعیناتی کے دوران قانون شکن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران شہادت کے منصب پر فائز ہوئے تھے۔سی سی پی او لاہور نے شہید کانسٹیبل محمد خالد کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا شہدائے پولیس کو خراج تحسین عقیدت کرتے ہیں۔ فرض کی راہ میں جانیں قربان کرنیوالے اہلکار محکمہ پولیس کی شان ہیں۔