"دھی رانی پروگرام" کے تحت تشکیل دی جانیوالی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس 

Nov 10, 2024

لاہور (لیڈی رپورٹر ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں "دھی رانی پروگرام" کے تحت تشکیل دی جانے والی سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر پنجاب سہیل شوکت بٹ نے بذریعہ زوم لنک کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کے سیاسی مشیر، ذیشان ملک نے خصوصی شرکت کی جبکہ سیکرٹری سوشل ویلفیئر جاوید محمود اختر اور ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ مختلف ڈویژنز کے کمشنرز نے بھی زوم لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ڈی جی سوشل ویلفیئر سکندر ذیشان نے اجلاس کے اراکین کو "دھی رانی پروگرام" کے بارے میں تفصیلی بریفنگ فراہم کی اور صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ اور معاون خصوصی زیشان ملک کو پروگرام کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ غریب‘ یتیم اور جسمانی معذوری کا شکار خواتین‘ جن کے والدین معذور ہیں اور جن کی عمر 18 سے 40 سال کے درمیان ہو‘ اس پروگرام میں شمولیت کی اہل ہیں۔ مزید یہ کہ "دھی رانی پروجیکٹ" کا ویب پورٹل تیار کر لیا گیا ہے جو کہ اب آپریشنل ہے اور سائلین اس پر درخواست دے سکتے ہیں۔

مزیدخبریں