لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) مزارِ اقبال پر منعقدہ مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری اوقاف ڈاکٹرطاہررضابخاری نے کہا کہ اقبال نے نسلِ نو کو جْہدِ مسلسل اور یقینِ مْحکم کی تلقین کی۔ طاقت اور قوت کے حصول کی طرف راغب اور علوم و معارف کے جہاں تلاش کرنے کی طرف متوجہ کیا۔ اقوام کی صف میں وہی بہتر اور نمایاں ہے‘جو اس عالم ِ ایجاد میں '' صاحب ایجاد'' اور غلبہ حاصل کرنے کی استعداد اور قوت رکھتا ہے۔ ضعیفی‘ کمزوری اورناتوانی دراصل موت کے ہم معنی ہیں‘ جس سے بچنے کے لیے ہمہ وقت محنت اور ہمت سے کام لینا چاہیے۔ اسی لیے وہ نوجوان نسل کیلئے شاہین کا استعارہ استعمال کرتے ہوئے‘اسے بلند پروازی‘ بے نیازی‘ پاکیزگی‘ رفعت‘ بلندی اور تیز نگاہی جیسے اوصاف سے متصوف ہونے کی تلقین کرتے ہیں۔ علامہ اقبال کے 147 ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں منعقدہ اس تقریب میں ڈاکٹر بصیر ہ عنبرین، ڈاکٹر سلمان غنی، کومل سلیم اور عارف یونس سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اقبال نے نسلِ نو کو جْہدِ مسلسل ‘ یقینِ مْحکم کی تلقین کی:سیکرٹری اوقاف
Nov 10, 2024