سندر (نامہ نگار) رائیونڈ کے نواحی قصبہ بھچوکی میں زمین کے تنازعہ پر جھگڑا سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی جانب سے پولیس کو اندارج مقدمہ کیلئے درخواست جمع کروانے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہوسکا۔ جھگڑا میں متاثرہ خاتون نے موقف بیان کرتے ہوئے کہا سیاسی شخصیات کی پشت پناہی پر ہماری زمین پر قبضہ کی کوشش کی گئی اور ہمیں بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ 3 روز گزرنے کے باوجود پولیس مقدمہ درج کرنے کی بجائے ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ آئی جی اور وزیر اعلیٰ پنجاب اس معاملہ پر نوٹس اور ہمیں انصاف فراہم کریں۔