لاہور(نامہ نگار )پیپلز پارٹی پنجاب کے نائب صدر،سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ پنجاب میں پارٹی پرچم لہراو مہم بڑی تیزی اور کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔عوام کا اس میں جوش و خروش دیدنی ہے۔عوام نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری پر اپنے اعتماد کا اظہار کردیا ہے۔پیپلز پارٹی آئین کی خالق اور آئین کی محافظ جماعت ہے پیپلز پارٹی معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کو سماجی معاشی سیاسی انصاف دلوانے کے لئے اپنی جدوجہد کو جاری رکھے گی۔