علامہ محمد اقبال نے مسلمانان ہند میں آزادی  حریت کا جذبہ بیدار کیا: بیرسٹر امجد

لاہور(نیوزرپورٹر)پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن میں یوم اقبال کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیئر پرسن پنجاب اوورسیز پاکستانیز کمیشن بیرسٹر امجد ملک تھے۔ اس موقع پر کمشنر پنجاب او پی سی مرزا نصیر عنایت، ڈائریکٹر جنرل فیصل فرید، سیکرٹری انٹرنیشنل افیئرز پاکستان مسلم لیگ(ن)نور الحسن تنویر اور پنجاب او پی سی کے افسران سمیت مختلف ممالک سے آئے ہوئے نمایاں اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی۔وائس چیئرپرسن بیرسٹر امجد ملک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مصور پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے مسلمانان ہند میں آزادی اور حریت کا جذبہ بیدار کیا۔

ای پیپر دی نیشن