لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاں محمدجمیل نے کوئٹہ بم دھماکے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردو ںنے انسانیت دشمنی کی انتہا کردی،شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے۔ انہوں نے جاں بحق ہونیوالوں کی مغفرت، لواحقین کیلئے صبرجمیل اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔دہشت گرد لادین اور لامذہب ہوتے ہیں ۔اسلام نے انسانیت کومکمل تحفظ فراہم کیا۔ایک انسان کے قتل کوپوری انسانیت کا قتل قراردیا۔دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ،ان کوکٹہرے میں لایاجانا ضروری ہے ۔ دہشت گردوں کاعلاج اسلام نے تجویزکیا ہے جس کی مکمل تفصیل قرآن وحدیث میں موجودہے اس کے مطابق سزا دی جائے تو امن قائم ہوگا۔