لاہور(خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولاناعبدالنعیم نے کوئٹہ میں ہونیوالے بم دھماکے کی پرزورالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں بزدلانہ ہیں نادیدہ قوتیں ایسی قوتیں سازشیں کرکے ملک کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش کررہے ہیںکوئٹہ بم دھماکہ کی فوری تحقیقات کر کے ملوث دہشت گردوں گرفتار کیا جائے۔ کوئٹہ بم دھماکہ کے متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے غم میں برابر شریک ہیں۔ ہم ان خوفناک واقعات کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کرنے والوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔حکومت پاکستانی عوام کو امن دینے میں ناکام ھوچکی ہے۔ اللہ تعالی دھماکے میں شہیدہونے والوں کو جنت الفردوس عطا فرمائیں۔اللہ تعالی زخمیوں کو صحت کاملہ و مستمرہ عطا فرمائیں۔اللہ تعالی دھماکہ کے متاثرین کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔