علامہ اقبال دو قومی نظریہ کے عظیم داعی تھے: لیاقت بلوچ 

لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) نائب امیر جماعت اسلامی، سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے اقبال ڈے کی مناسبت سے منعقدہ نشست سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مصورِ پاکستان علامہ اقبال دو قومی نظریہ کے عظیم داعی تھے، تحریکِ آزادی کی جدوجہد میں علامہ اقبال رحمہ اللہ نے برصغیر کے مسلمانوں کو خودی اور آزادی کا ولولہِ تازہ دیا۔ علامہ اقبال کشمیر و فلسطین پر غیرت مند و جرات مندانہ مؤقف رکھتے تھے۔ ارضِ فلسطین پر یہودیوں کا کوئی حق نہیں، یہودیوں نے تو رضاکارانہ طور پر عربوں کی آمد سے بہت پہلے فلسطین کو خیرباد کہہ دیا تھا. انہوں نے کہا کہ فلسطین انگلستان کی جائیداد یا ذاتی جاگیر نہیں. علامہ اقبال نے مسلمانوں کے اندر خودداری، خودمختاری اور جذبہ آزادی کو بیدار کیا۔ علامہ اقبال کی فکر اور دو قومی نظریہ پر عمل کرکے بادشاہی ملے گی ورنہ ملتِ اسلامیہ رْوسیاہی کا شکار ہوگی. علامہ اقبال حقیقی جمہوریت، آئین و قانون کی عملداری اور انصاف کی بالادستی کے علمبردار تھے.

ای پیپر دی نیشن