سفارتخانہ پیرس کے دروازے ہر پاکستانی کیلئے کھلے ہیں:پاکستانی سفیر 

پیرس ( صاحبزادہ عتیق سے ) یورپ بھر میں پاکستانی کمیونٹی نے محنت اور لگن سے اپنے کاروبار بھی مستحکم کئے ہیں اور اور بطور کمیونٹی بھی ایک مثبت امیج پیش کیا ہے ، اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ ہر مْمکن تعاون کیا جارہا ہے اور یہی ریت جاری رہے گی‘ سفارتخانہ پاکستان پیرس کے دروازے ہر پاکستانی کیلئے کھلے ہیں‘ ان خیالات کا اظہار سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد نے یورپ کی معروف کاروباری شخصیات طارق شریف بھٹی اور سردار ظہور اقبال سے اپنے آفس میں ایک خصوصی ملاقات میں کیا۔ یورپ کی معروف کاوباری شخصیت،سمارٹ سٹی ہاوسنگ سوسائٹی اور وائز گروپ آف کمپنیز کے سی ای او طارق شریف بھٹی اورچیئرمین پاکستان بزنس فورم فرانس، شمع رائل ہاؤسنگ سوسائٹی اور سی ای او شمع گروپ انٹرنیشنل سردار ظہور اقبال نے سفارتخانہ پاکستان میں سفیر پاکستان عاصم افتخار احمد سے ملاقات کی ‘اس ملاقات میں پاکستان کے معاشی و سماجی مسائل اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر فرنچ یونیورسٹیز اور تعلیمی اداروں میں زیرتعلیم پاکستانی طلباء کے حوالے سے بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔پاکستانی طلباء کی دیکھ بھال اور رہنمائی میں سفارتخانے کے مثالی کردار کی تعریف کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن