کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر بم دھماکے نے ہمارے دلوں کو غمگین کر دیا ہے: طیب احمد

لاہور( نیوز رپورٹر) پاکستان جاگو تحریک لاہور کے صدر طیب احمد نے کہا کوئٹہ ریلوے سٹیشن پر ہونیوالے بم دھماکے نے ایک بار پھر ہمارے دلوں کو غمگین کر دیا ہے۔ یہ حملہ نہ صرف بے گناہ انسانوں کی زندگیوں پر قیامت بن کر ٹوٹا ہے بلکہ انکے پیچھے رہ جانیوالے خاندانوں پر بھی ایسے زخم چھوڑ گیا  جو کبھی نہیں بھر سکتے۔ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق اب تک 24 قیمتی جانیں شہید ہو چکی  اور 40 سے زائد افراد زخمی ہیں جوہسپتالوں میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن