چالان پر رکشہ ڈرائیور خود کو آگ لگا کر ٹریفک اہلکار سے لپٹ گیا‘ دونوں جھلس گئے

   لاہور (نامہ نگار) چالان کرنے پر رکشہ ڈرائیور نے احتجاج کرتے ہوئے خود کو آگ لگا لی اور پھر ٹریفک اسسٹنٹ سے لپٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور اور ٹریفک اسسٹنٹ جھلس کر زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق داتا دربار کے سامنے ٹریفک اسسٹنٹ وقار نے نو پارکنگ زون میں رکشہ کھڑا کرنے پر چالان کیا تو ڈرائیور نے احتجاج کرتے ہوئے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔ جس کے بعد وہ  ٹریفک اسسٹنٹ وقار سے لپٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں دونوں جھلس کر زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ سی ٹی او نے ایس پی سٹی منیر ہاشمی کو مفصل انکوائری کی ہدایت کی۔

ای پیپر دی نیشن