کراچی ائیرپورٹ حملہ، خاتون اور بینک عملے سمیت کئی سہولت کار گرفتار 

کراچی (آئی ای پی )کراچی میں ایئرپورٹ سگنل کے قریب ہوئے دہشتگردی کے واقعے میں بڑی پیشرفت ،پولیس نے دہشتگردی میں ملوث افراد کو گرفتار کرلیا  ۔ پولیس کی کارروائی میں ایک خاتون سہولت کار بھی شکنجے میں آئی ہے۔ پولیس کیمطابق خاتون اس سے قبل بھی دہشتگردی میں سہولت کاری کرچکی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار سہولت کاروں کا تعلق بلوچستان سے ہے، ائیرپورٹ سگنل کے قریب دہشتگردی کی سہولت کاری میں بینک کا عملہ بھی ملوث نکلا ہے، دہشت گردی کے تانے بانے بیرون ممالک سے ملے ہیں۔پولیس نے بتایا کہ ایئرپورٹ کے اندر ریکی کرنے والی ٹیم بھی دھر لی گئی ہے، حملے سے قبل ویڈیو بنانے والا سہولت کار بھی پکڑا گیا ہے کو کراچی یونیورسٹی کا طالب علم ہے۔پولیس کے مطابق حملے میں استعمال ہوئی گاڑی خریدنے کیلئے بینک عملے نے رقم کراچی ٹرانسفر کی،71 لاکھ روپے کی رقم تربت سے کراچی بینک ٹرانسفر ہوئی، بینک عملے نے رقم منتقل کرنے کے لئے دو لاکھ روپے رشوت لی۔

ای پیپر دی نیشن