مقبوضہ کشمیر: محاصرے، تلاشی کارروائیاں جاری، مزید 5 افراد گرفتار

Nov 10, 2024

سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔گرفتار افراد کے نام محمد عبداللہ گجر، نور الدین، غلام نبی ، محمد جعفر شیخ اور محمد رمضان بتائے گئے ہیں ۔  بھارتی فورسز نے ضلع کشتواڑ میں پانچ افراد کو گرفتار کر لیا معلوم ہوئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ کشتواڑ راجیش کمار شاون نے گرفتار افراد کے خلاف کالے قوان پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ پولیس نے ان افراد کی گرفتاری کا جواز فراہم کیلئے ان پر بھارت مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا ہے۔  کل جماعتی حریت کانفرنس نے مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی سمیت  بھارتی جیلوں میں قید کشمیری رہنماوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ ان رہنماوں میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، نعیم احمد خان، آسیہ اندرابی، ایاز اکبر، شاہد الاسلام، معراج الدین کلوال، پیر سیف اللہ فاروق احمد ڈار، فہمیدہ صوفی، ناہیدہ نسرین، مولوی بشیر احمد عرفانی  سمیت سینکڑوں کشمیری شامل ہیں  ایک بیان میں حریت ترجمان نے  جیلوں میں بند  کشمیریوں کی مسلسل نظربندی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔  کل جماعتی حریت کانفرنس نے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال  کو ان کے یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ علامہ اقبال  نے ظالم ڈوگرہ حکومت کے خلاف جدوجہد میں کشمیری عوام کی بھرپور حمایت کی اور اپنی شاعری کے ذریعے بھی انکا حوصلہ بڑھایا۔

مزیدخبریں