شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کی قیادت نے سابق دور حکومت میں بدترین استحصال کا سامناکیا جھوٹے بے بنیاد کیسز میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں مگر اپنی جمہوری جدوجہد جاری رکھی جس کا ثمر ہے کہ قوم نے (ن) لیگ کو دوبارہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی خاطر کردار ادا کرنے کا موقع دیا اور میاں نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کیلئے وفاق اور پنجاب میں حکومتی پلیٹ فارم سے بھرپور خدمات سرانجام دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اور ان کی وفاقی کابینہ درپیش مسائل و بحرانوں کا تیزی سے خاتمہ یقینی بنارہی ہے جبکہ پنجاب میں مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبے کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی۔
(ن) لیگی قیادت نے قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں: عارف سندھیلہ
Nov 10, 2024