قصور + فیصل آباد + سمبڑیال (نمائندگان) دو بچوں اور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق چونیاں میں ناکی کے رہائشی کے 9 سالہ بیٹے کو اوباش ملزم علی حسن ،فیصل آباد کے تھانہ ٹھیکریوالہ کے علاقہ 241 ر ب کی رہائشی لڑکی کو ملزم نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سمبڑیال کے علاقہ ورسالکے کے رہائشی کے 8 سا لہ بیٹے سے اوباش سمیع نے بدفعلی کی۔