چونیاں (نامہ نگار خصوصی) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو ہلاک ہو گیا۔ الہ آباد پولیس خطرناک ڈاکو خادم اوڈ کو ریکوری کیلئے لے کر جا رہی تھی کہ بھیڑ سوڈیاں گاؤں کے قریب ملزم کے ساتھی پولیس پر حملہ آور ہو گئے۔ ڈاکو خادم اوڈ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔