گجرات (نامہ نگار) نامعلوم افران نے کار سواروں پر فائرنگ کر کے تین افراد قتل کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں داوڑہ کے رہائشی شادی کی تقریب میں شمولیت کے بعد واپس گھر جا رہے تھے کہ چوہدو وال چوک کے قریب افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں نقاش منظور‘ شبیر حسین اور عثمان جاں بحق ہو گئے جبکہ محمد ارسلان اور قیس منور زخمی ہو گئے، جنہیں ریسیکو نے علاج معالجے کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال پہنچا دیا۔ پولیس کے مطابق کار سواروں نے ایک شخص کو راستے میں لفٹ دے کر ساتھ بٹھایا تھا جس کے بعد واقعہ پیش آیا تاہم وقوعہ بارے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔