گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) شادی سے انکار پر بڑی بہن کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ اسحاق کے رہائشی ضمیر کی بڑی بہن بیوہ تھی جو اس کی شادی کرنا چاہتا تھا مگر وہ شادی سے انکاری تھی اس بات پر ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جس پر ملزم نے بہن کو گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد نعش رضائی میں چھپا دی۔ اروپ پولیس نے نعش کو ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا اور ملزم کوحراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔