سب تمہارے حامی نہیں، کینیڈین وزیراعظم نے مودی کو آئینہ دکھا دیا

اوٹاوا(این این آئی)بھارت کینیڈا تنازع میں روز بہ روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے وہیں کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پھر آئینہ دکھا دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ کینیڈا میں خالصتان کے کئی حامی موجود ہیں۔حال ہی میں جسٹن ٹروڈو نے کینیڈا میں ہندوستانی کمیونٹی سے خطاب کیا جب انہوں نے کینیڈا میں خالصتان کے حامیوں سے متعلق گفتگو کی۔بھارت میڈیا اس حوالے سے کینیڈین حکومت پر تنقید کرتے ہوئے زہر اگل رہا ہے کہ کینیڈا خالصتان کے حامی عناصر کو پناہ دے رہا ہے۔کینیڈا کے وزیر اعظم نے ایک خطاب کے دوران کہا کہ کینیڈا میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ہندو حمایتی موجود ہیں، لیکن وہ کینیڈا میں مجموعی طور پر ہندو برادری کی نمائندگی نہیں کرتے۔ٹروڈو نے اپنے خطاب میں کہا کہ کینیڈا میں خالصتان کے بہت سے حامی ہیں، لیکن وہ مجموعی طور پر سکھ کمیونٹی کی نمائندگی نہیں کرتے۔ کینیڈا میں مودی حکومت کے حامی ہیں، لیکن وہ مجموعی طور پر تمام ہندو کینیڈینز کی نمائندگی نہیں کرتے۔

ای پیپر دی نیشن