صوابی(آئی این پی ) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے دعوی کیا ہے جلد اپوزیشن کے ساتھ بڑا الائنس بنانیوالے ہیں۔ صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصرنے کہا ہے کہ حالیہ قانون سازی کے خلاف پہلی بار عوامی ری ایکشن ہوگا، اس قانون سازی میں انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی قوم کی کوئی حیثیت نہیں، انہوں نے قومی اسمبلی کو ایک ربڑ سٹیمپ بنا دیا ۔صوابی میں جلسہ عوامی اسمبلی ہو گی۔اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی جلسے میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں انتہائی افسوسناک ہے، ہماری ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے اور تینوں اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن ہے، ہمیں کسی بھی صورت یہ فسطائیت اور حکومت منظور نہیں، حقیقی مالک 25 کروڑ عوام ہیں یہ فیصلہ کریں گے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ خوش آئند ہے کہ ٹرمپ جمہوری طریقے سے صدر بنا، ہم اپنے ملک میں کسی قسم کی کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، پاکستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہے، کم از کم انٹرنیشنل کمیونٹی اس پر آواز اٹھائے۔اسد قیصر نے مزید کہا ہے کہ ہمارا تمام اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ رابطہ ہے، عنقریب اپوزیشن کے ساتھ ایک بہت بڑا الائنس بنانے والے ہیں، آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلیں گے۔