کابل (نوائے وقت رپورٹ) طالبان کی وزارت اخلاقیات نے افغان خواتین کی ایک دوسرے سے بات کرنے پر ممانعت کی حالیہ میڈیا خبروں کی تردید کر دی۔وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر نے اے ایف پی کو ایک وائس ریکارڈنگ کے ذریعے رپورٹ کے بے بنیاد اور غیر معقول ہونے کی تصدیق کی۔