اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) ریلویز میں گریڈ 19 اور 20 کے افسران کے تقرر و تبادلے ۔منیجنگ ڈائریکٹر کنکریٹ سلیپر فیکٹری لاہور آفیسر انعام اللہ کو ڈویژنل سپریٹنڈنٹ پشاور ڈویژن لگا دیا گیا۔ فاروق اقبال ملک کو چیف مارکیٹنگ منیجر لاہور ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا۔عزیز حسین سید کو منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان ریلویز سلیپر کنکریٹ فیکٹری لاہور تعینات کردیا گیا ۔مقصود احمد جان کو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز وزارت ریلوے تعینات کر دیا کر دیا گیا ۔فیاض احمد خان کو ڈائریکٹر جنرل کوالٹی کنٹرول اینڈ فیول مانیٹرنگ ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات کر دیاطارق انور سپرا کو ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات کر دیا۔شاہد حسین سمو کو چیف کسٹمر اینڈ فسلٹیشن منیجر ریلویز ہیڈ کوارٹر لاہور تعینات کر دیا۔ریاض حسین زرداری کو چیف کنٹرولر سٹورز ریلوے ہیڈکوارٹر تعینات کر دیا گیا۔