امریکہ نے ٹرمپ پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا۔ امریکہ نے نومنتخب صدر ٹرمپ پر حملے کا الزام ایران پر عائد کر دیا اور الزام لگایا کہ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں ایران ملوث ہے۔ قتل کی سازش میں تہران میں مقیم افغان شہری پر فرد جرم عائد کر دی۔ فرہاد شاکری کو پاسداران انقلاب نے ذمے داری سونپی تھی۔ ایران سہولت کاری پر دو امریکی شہریوں پر بھی فرد جرم عائد کر دی گئی۔ امریکی حکام کے مطابق دونوں امریکی شہری حراست میں ہیں۔

ای پیپر دی نیشن