ڈھاکہ (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش نیشنل پارٹی نے دارالحکومت ڈھاکہ میں مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے فوری اصلاحات‘ انتخابات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے کہا کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو واپس وطن لا کر ٹرائل کیا جائے، اگر عبوری حکومت نے انتخابات کیلئے روڈمیپ تیار نہیں کیا تو پارٹی سڑکوں پر احتجاج کے منصوبوں کے ساتھ آگے بڑھے گی۔ عبوری حکومت نے الیکشن ٹائم فریم کا اعلان نہیں کیا۔