اقبال ؒ کی شاعری خود انحصاری کا سبق دیتی ہے: جرمن قونصل جنرل

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) کراچی میں جرمن قونصل جنرل نے مصور پاکستان علامہ محمد اقبال کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ جرمن قونصل جنرل روڈ ایگر نے کہا کہ علامہ اقبال جرمنی کے لوگوں کے دلوں کے بہت قریب ہیں۔ علامہ اقبال کی جرمن شاعری اور فلسفے سے بھی گہری وابستگی تھی۔ علامہ اقبال کا تصور خودی افراد اور قوموں کو اپنی شناخت اجاگر کرنے‘ خود احترامی اور خود انحصاری کا سبق دیتا ہے۔ روڈ ایگر نے اردو زبان میں علامہ اقبال کا شعر بھی پڑھا۔
’’خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے

ای پیپر دی نیشن