اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی ہے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ایڈووکیٹ بہلول خٹک، ریٹائرڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چوہدری عبد القیوم اور ایڈووکیٹ چوہدری محمد اکرم خاکسار کی بطور جوڈیشل ممبر فیڈرل سروس ٹریبونل تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح قائم مقام صدر نے ثروت طاہرہ حبیب اور ندیم ارشاد کیانی کی بطور ایگزیکٹیو ممبر تعیناتی کی منظوری بھی دی ہے۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری وزیرِ اعظم کی ایڈوائس پر دی ہے۔
قائم مقام صدرنے فیڈرل سروس ٹریبونل کے ممبران کی تعیناتی کی منظوری دیدی
Nov 10, 2024